وزیراعظم اور حافظ نعیم کی ملاقات آئندہ دو روز میں طے

وزیراعظم اور حافظ نعیم کی ملاقات آئندہ دو روز میں طے

احسن اقبال ، رانا ثنا اللہ کا لیاقت بلوچ سے رابطہ ،نئی پیشرفت سے آگا ہ کیا پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہتے ہیں ،ملاقات کا ایجنڈا بھی یہی ہے ،نائب امیر

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزرا احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ خان نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطے کئے اور مذاکرات کے  آئندہ دور ،وزیر اعظم اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات کے حوالے سے بات چیت کی، لیاقت بلوچ نے بتایا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومتی کمیٹی کے اراکین نے وزیراعظم کو پیش رفت سے آگاہ کیا ہے ، احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ نے بتایا ہے کہ آئندہ دو روز میں شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات ہوگی،لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہتی ہے ، امیر جماعت اسلامی اور وزیراعظم کی ملاقات کا ایجنڈا بھی یہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...