کروم بکس،لیپ ٹاپ تعلیمی بحران کا حل نہیں:جے یو آئی

کروم بکس،لیپ ٹاپ تعلیمی  بحران کا حل نہیں:جے یو آئی

اسلام آباد(این این آئی)جے یو آئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی بحران ہے ، کروم بکس اور لیپ ٹاپ بانٹنا اس بحران کا حل نہیں تعلیمی بحران کا دیرپا اور پائیدار حل نکالا جائے ۔

اپنے بیان میں جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ پاکستان میں ڈھائی  کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں پاکستان سر فہرست ہے ، تعلیمی بحران کا دیرپا اور پائیدار حل نکالنے کے لیے پالیسی وقت کا تقاضا ہے ، کروم بکس اور لیپ ٹاپ تعلیمی بحران کا حل نہیں۔اسلم غوری نے کہا کہ حکومت کی تعلیمی ترجیحات سوالیہ نشان ہیں، تعلیمی سہولیات حکومت کا احسان نہیں، ہر بچے کا بنیادی حق ہے ، تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تفریق ختم کئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ترجمان نے کہا کہ اشرافیہ کے بچوں کے لئے فائیو سٹار سہولیات والے سکول ہیں جبکہ غریب کے بچوں کے سکولوں میں واش روم تک نہیں ہوتے ، کروم بکس حاصل کرنے والے بچوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جن ہاتھوں سے انہیں چند ہزار کا پیکج ملا، انہی ہاتھوں سے پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ لاکھوں کا مقروض ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو معلوم ہو کہ ان حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہر سال لاکھوں ذہین اپنا اور فیملی کا پیٹ پالنے بیرون ملک جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...