پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے یومِ پیدائش پر یادگاری ٹکٹ جاری

 پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے  یومِ پیدائش پر یادگاری ٹکٹ جاری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان پوسٹ نے سندھ میں سکھر کے علاقے حیات پتافی میں واقع تاریخی شادانی دربار کی پانچویں گدی نشین پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے دو سو ویں یومِ پیدائش پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سووینئر شیٹ جاری کر دی ہے جس کا مقصد خطے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور صوفیانہ روایات کو فروغ دینا ہے ۔

 25اکتوبرکو جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹ اور سووینئر شیٹ کی مالیت 40، 40 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ اس موقع پر ملک بھر کے اہم ڈاکخانے اتوار کے روز بھی ٹکٹوں کی فروخت کے لیے کھلے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...