2026، اسلام آبادسیشن کورٹس میں 50فیصد ٹرائل شروع نہ ہو سکے

2026، اسلام آبادسیشن کورٹس میں 50فیصد ٹرائل شروع نہ ہو سکے

پولیس 17دنوں میں چالان جمع کرانیکی پابند، 1419میں سے 771کیسز زیر التوا اغوا 227، زیادتی 59، قتل 38،ڈکیتی 476، گاڑی چوری کے 43کیسز کے چالان نا مکمل

اسلام آباد (رضوان قاضی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں زیر سماعت 2026 میں پیش آنے والے واقعات کے 50 فیصد چالان پیش ہی نہیں کئے جاسکے ۔ رواں سال کے دوران 1419 مقدمات میں سے 771 مقدمات کا چالان پیش نہیں کیا گیا۔ وفاقی پولیسکی جانب سے چالان پیش نہ کئے جانے پر مقدمات کا ٹرائل شروع نہ ہو سکا۔ رپورٹ کے مطابق قانون کے مطابق پولیس زیادہ سے زیادہ 17 دن میں چالان جمع کرانے کی پابند ہے لیکن اغوا کے 227 اور زیادتی کے 59 مقدمات کا چالان مکمل نہ کیا سکا، قتل کے 38 واقعات،ڈکیتی کے 476 اور گاڑی چوری کے 43 مقدمات کے چالان تاحال التوا کا شکار ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...