ریلوے :بلوچستان کوٹے کے تحت گریڈ 16تک بھرتیوں کی منظوری
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )پاکستان ریلویز میں بلوچستان کوٹے کے تحت گریڈ 1 سے 16 تک خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری، پاکستان ریلویز کوئٹہ ڈویژن میں 805 جبکہ ہیڈکوارٹرز میں 24 ملازمتیں منظور کی گئیں۔۔۔
ملازمتوں میں بلوچ خواتین کے لیے 10 فیصد اور اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ ہو گا، مخصوص بھرتیوں میں تحریری اور سکریننگ ٹیسٹ سے خصوصی استثنیٰ کی منظوری دی گئی ،خالی اسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل پر آن لائن درخواستیں طلب، آخری تاریخ 11 نومبر 2026 مقرر،امیدواروں کو تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، ڈومیسائل، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ سائز تصاویر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کوٹے کی بھرتیوں کا عمل 30 نومبر 2026 سے قبل مکمل کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments