اب دہشتگردی ختم کیوں نہیں ہو رہی؟

اب دہشتگردی ختم کیوں نہیں ہو رہی؟

پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے بنوں میں بم دھماکے کے نتیجے میں ملک اینار کی شہادت اور دو افراد کے زخمی ہونے ، جبکہ الوچ، پورن (شانگلہ) میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران پیش آنے والے واقعے میں دو افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 میاں افتخار حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ گورنر راج اور ایمرجنسی دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے نام پر نافذ کیے گئے تھے ، لیکن سوال یہ ہے کہ ان اقدامات کے باوجود دہشت گردی ختم کیوں نہیں ہو رہی؟ دہشت گردی کے واقعات میں کمی کیوں نہیں آ رہی؟ اگر ان اقدامات کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا تھا تو پھر عوام آج بھی عدم تحفظ کا شکار کیوں ہیں؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...