ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں گواہ طلب
اسلام آباد (اپنے نا مہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹر یٹ زنیرہ ظفر نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف لڑائی جھگڑا اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیسز میں دلائل اور گواہ طلب کر لیے۔
لڑائی جھگڑا کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہوسکے اور عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کی۔ ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں عدالت نے استغاثہ کے گواہ طلب کرلیے اور سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments