پمز آتشزدگی واقعہ، غفلت کے الزام میں 7افسران چارج شیٹ
سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عمران پر ضروری انتظامات نہ کرنے کا الزام عائد عدالت میں بچوں کی اموات کے واقعہ پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
اسلام آباد(دنیا نیوز،اپنے نامہ نگار سے ) پمز میں بچوں کی اموات اور آتشزدگی کے واقعہ پر غفلت کے الزام میں 7افسران چارج شیٹ کردیئے گئے ،سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر سمیت سات افسران پر حفاظتی اقدامات، ہنگامی انتظامات اور فائر سیفٹی پروٹوکولز پر عمل درآمد میں ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔چارج شیٹ میں ہسپتال کے حفاظتی انتظامات، فائر سیفٹی ایکشن پروگرام، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار اور مریضوں کے محفوظ انخلا سے متعلق مبینہ کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
جس کے مطابق سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر پر حفاظتی پروٹوکولز اور ضروری انتظامات نافذ کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا گیا ہے ،دستاویزات میں بتایا گیا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اپنے ماتحت افسران کے ذریعے مخصوص معیاری عملی طریقہ کار (ایس او پیز) اور حادثات سے نمٹنے کے لیے کمانڈ پروٹوکول مؤثر انداز میں نافذ کرنے میں ناکام رہے ۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف نے پمز میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی ،گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments