ایل پی جی بحران میں شدت قیمت 600 روپے کلو برقرار

 ایل پی جی بحران میں شدت   قیمت 600 روپے کلو برقرار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی بحران میں شدت،فی کلو کی قیمت 550سے 600 روپے تک بدستور برقرار ہے ، اوگرا اور دیگر متعلقہ ادارے قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے رواں ماہ ایل پی جی کی قیمت 279 روپے 34 پیسے مقرر کی لیکن چند روز میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا،لاہور میں ایل پی جی 550 سے 600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ، قیمتوں میں ہوشربا خودساختہ اضافہ سے صارفین پریشان ہو کر رہ گئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر دکاندار اپنی مرضی کی قیمت پر ایل پی جی فروخت کررہا ہے ، ایل پی جی غریب کی پہنچ سے باہر ہوچکی ،اب تو بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا بھی مشکل ہو گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...