پاکستان کی مغربی ایشیا سے تجارت میں 15 فیصد کمی
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور مغربی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اس عرصے میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان اور مغربی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا مجموعی حجم 4.82 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.68 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 15.10فیصدکم ہے ۔پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، کویت، اردن، بحرین اور مغربی ایشیا کے دیگر ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 959.72 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 879.28 ملین ڈالر کے مقابلے میں 9.15 فیصد زیادہ ہے ۔ستمبر 2026 کے دوران ان ممالک کو پاکستانی برآمدات 343.86 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو اگست 2026 کے 290 ملین ڈالر کے مقابلے میں 18.57 فیصد زیادہ ہیں۔ اسی طرح گزشتہ سال ستمبر کے 306.38 ملین ڈالر کے مقابلے میں برآمدات میں 12.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments