2ایس ایس پیز ، 13ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے

2ایس ایس پیز ، 13ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے

احسن سیف اللہ ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن ، رضوان اے آئی جی تعینات ڈی ایس پی منصور الٰہی کو سکیورٹی ڈویژن سیون لاہور لگادیاگیا، نوٹیفکیشن جار ی

لاہور(این این آئی، اے پی پی ) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 2ایس ایس پیز اور 13 ڈی ایس پیز کے تبادلے کردئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر ایس ایس  پی احسن سیف اللہ کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب جبکہ یہاں پر تعینات محمد رضوان احمد خان کواے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینیلسس انویسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔دریں اثنا ڈی ایس پی کلیم احمد کو ایس ڈی پی او سٹی بہاولپور جبکہ ڈی ایس پی سرفراز حسین تارڑ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔ڈی ایس پی منصور الٰہی کو سکیورٹی ڈویژن سیون لاہور اور ڈی ایس پی عبدالغفور کو سکیورٹی ڈویژن نائن ماڈل ٹائون تعینات ، ڈی ایس پی عبدالمجید کو خانیوال سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز فیصل آباد جبکہ ڈی ایس پی مدثر رشید کو ہیڈکوارٹرز فیصل آباد سے بٹالین سیون پی سی لاہور منتقل کر دیا گیا۔

اسی طرح ڈی ایس پی مشتاق احمد کو پی ایچ پی ننکانہ سے پی ایچ پی اوکاڑہ اور ڈی ایس پی محمد نواز کو پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز لاہور تعینات،ڈی ایس پی محمد زبیر کو لیگل ون نارووال سے لیگل تھری فیصل آباد، ڈی ایس پی محمد طاہر شبیر کو خوشاب سے آر آئی بی ڈی جی خان اور ڈی ایس پی امجد مجید کو سپیشل برانچ چکوال سے ہیڈکوارٹرز لیہ تعینات کر دیا گیا۔مزید برآں ڈی ایس پی شہزاد حمید کو لیگل ون مظفرگڑھ سے لیگل ون اٹک جبکہ ڈی ایس پی ذوالفقار علی کو بٹالین فائیو پی سی لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...