آئیسکو ریجن میں کسی قسم کی غیر علانیہ لوڈمینجمنٹ نہیں کی جارہی :ترجمان

آئیسکو ریجن میں کسی قسم کی غیر علانیہ لوڈمینجمنٹ نہیں کی جارہی :ترجمان

مرمتی پروگرام ، ترقیاتی کاموں کے باعث پیشگی منظوری کے تحت محدود بندش کی جاتی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان اور وزارتِ توانائی، پاور ڈویژن کی واضح ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آئیسکو مینجمنٹ ریجن بھر میں صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنا رہی اور کسی قسم کی غیر علانیہ لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جا رہی۔ سالانہ سسٹم مینٹیننس پروگرام اور انتظامیہ کے جاری ترقیاتی کاموں کے باعث متعلقہ فیڈرز پر محدود دورانیے کی پیشگی منظوری کے تحت بجلی بند کی جاتی اور صارفین کو پیشگی آگاہی فراہم جا رہی اور شیڈول آفیشل ویب سائٹ www.iesco.com.pk پر اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ شام کو بعض اوقات طلب و رسد میں عارضی فرق کے باعث فیڈرز پر مختصر لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...