پنجاب کالج:پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں الگ الگ تقریبات

 پنجاب کالج:پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں الگ الگ تقریبات

نقد انعامات اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا، طلبہ و طالبات نے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا پنجاب کالج خانیوال 16سالوں میں ملتان بورڈ میں 25پوزیشنز حاصل کر چکا : مقررین

خانیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )پنجاب کالج خانیوال کے زیرِ اہتمام ملتان بورڈ اور پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے بوائز اور گرلز کو الگ الگ سالانہ تقریباتِ تقسیمِ انعامات میں نقد انعامات اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریبات کے مہمانانِ خصوصی ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب رانا محمد سلیم حنیف، ڈی پی او خانیوال محمد عابد اور چیئرمین ملتان بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد سمیت دیگر معزز شخصیات تھیں۔ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر ڈاکٹر کامران ملک نے مہمانوں کا استقبال کیا اور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیاپنجاب کالج خانیوال کے طالب علم علی بن عبداﷲ نے ملتان بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی اور پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں طلبہ کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کی۔ انہیں دو لاکھ روپے نقد انعام، گولڈ میڈل اور شیلڈ سے نوازا گیا۔ فاخرہ مظفر نے میڈیکل طالبات میں پہلی اور ملتان بورڈ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد بن عبداﷲ نے میڈیکل طلبہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

رائنہ سرفراز نے پنجاب کالجز ٹیلنٹ ہنٹ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔تقریبات کے دوران ملتان بورڈ کے فرسٹ ائیر کے سالانہ نتائج میں پانچ سو سے لیکر پانچ سو سینتالیس تک نمبر حاصل کرنے والے مزید ستر طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈلز اور اسناد دی گئیں، جبکہ نمایاں نتائج میں اہم کردار ادا کرنے والے اساتذہ کو بھی کیش پرائز اور اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب رانا محمد سلیم حنیف، ڈی پی او خانیوال محمد عابد، چیئرمین ملتان بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد اور دیگر مہمانانِ گرامی نے پنجاب کالج کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ پنجاب کالج خانیوال 16سالوں میں ملتان بورڈ میں پچیس پوزیشنز حاصل کر چکا ہے ۔تقریبات میں طلبہ و طالبات نے خاکوں، ٹیبلو اور تقاریر کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر پنجاب کالج خانیوال کی سولہ سالہ تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...