آؤٹ سورس ٹرینوں میں مسافروں کو رعایتیں دینے کا حکم
بزرگوں، معذور وں، ریلوے ملازمین ،صحافیوں کو رعایت ملے گی :نوٹیفکیشن جاری
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )پاکستان ریلوے کا آؤٹ سورس ٹرینوں کے مالکان کو مسافروں کو مقررہ رعایتیں دینے کا حکم، آؤٹ سورس ٹرینوں میں ریلوے پاسز اور پی ٹی اوز کی سہولت بھی بدستور جاری رہے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق معمر افراد، معذور افراد، صحافیوں اور ریلوے ملازمین کو قواعد کے مطابق سفری رعایتیں دی جائیں گی ،ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک رعایتی کوٹے کی سہولت برقرار رکھی جائے گی ،اہل مسافروں کو سفری رعایت دینے سے انکار پر متعلقہ ریلوے حکام کو شکایت درج کرانے کی ہدایت بھی کی گئی، آؤٹ سورس ٹرینوں میں سفری رعایتوں سے متعلق شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments