الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی اپ گریڈیشن واپس لینے کا حکم کالعدم
عدالت نے محکمہ صحت کے 6 ملازمین کو اپ گریڈیشن کے عہدوں پر بحال کردیا پنشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کم کرنے کے متعلقہ احکامات کوکالعدم قرار دے دیاگیا
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کا محکمہ صحت کے ملازمین کی درخواستوں پر اہم فیصلہ ،حکومت کی جانب سے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی اپ گریڈیشن واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت نے محکمہ صحت کے 6 ملازمین کو اپ گریڈیشن کے عہدوں پر بحال کردیا ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس شیریں عمران نے 6 ملازمین کی درخواستوں کو منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت میں محمد فیاض الحق سمیت چھ ملازمین نے درخواستیں دائر کیں۔درخواست گزاروں نے محکمہ صحت کے اپ گریڈیشن واپس لینے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ اپ گریڈیشن کی بنیاد پر ادا شدہ تنخواہوں کی ریکوری کے متعلقہ احکامات بھی کالعدم قرار دئیے جاتے ہیں۔
عدالت نے محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کم کرنے کے متعلقہ احکامات کوکالعدم قرار دے دیا ۔ عدالت نے کہا کہ متعلقہ ملازمین کی اپ گریڈیشن 2011 کے نوٹیفکیشن کے مطابق بحال اور سروس اور مالی فوائد دوبار طے کرنے کا حکم دیتی ہے ، محکمے نے 2011 میں اپ گریڈیشن کی ملازمین کو 2015 میں دوبارہ پرانے سکیل اور عہدوں پر بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔سرکاری ملازمین کی سروس اور مالی حقوق متاثر کرنے والے اقدامات کے لیے قانونی جواز اور منصفانہ کارروائی ضروری ہے ۔عدالت نے سروس سٹرکچر اور انفرادی ملازمین کا ریکارڈ کا درست جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments