ایف بی آر کا افسروں کیلئے مینٹورشپ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ
مقصد نئے افسروں میں بہترین فیصلہ سازی ، قیادت کی خصوصیات کو فروغ دینا ہے تمام مباحثے مینٹر اور مینٹی کے درمیان مکمل رازداری کے دائرے میں رہیں گے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس اور کسٹم سروس گروپ جوائن کرنے والے افسران کو پیشہ ورانہ تربیت سے عملی میدان میں ہم آہنگ کرنے کے لیے مینٹورشپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،مذکورہ پروگرام کے تحت تجربہ کار افسران کے ذریعے نئے افسران میں بہترین فیصلہ سازی کی صلاحیت، پیشہ ورانہ اعتماد اور قیادت کی خصوصیات کو فروغ دینا ہے ، پروگرام کے تحت باضابطہ مینٹورشپ کی مدت دو سال تک ہو گی جس کے بعد غیر رسمی اور طویل المدتی مینٹورشپ پروگرام جاری رہے گا، پروگرام کے بنیادی اصولوں میں مشاورتی حیثیت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ، جس کے مطابق مینٹورشپ صرف رہنمائی اور زاویہ نظر فراہم کرتی ہے اور اس کا کوئی اختیاری یا سپروائزری کردار نہیں ہوتا،پروگرام کے تحت تمام مباحثے مینٹر اور مینٹی کے درمیان مکمل رازداری کے دائرے میں رہیں گے تاکہ باہمی اعتماد برقرار رکھا جا سکے ،پروگرام کے تحت گریڈ 19 سے 22 تک کے تجربہ کار افسران بطور مینٹر اپنے ماتحت نئے افسران کے ساتھ پیشہ ورانہ تجربات شیئر کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments