الیکشن کمیشن:خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پر آج فیصلہ پنجاب سے متعلق آج سماعت

الیکشن کمیشن:خیبرپختونخوا میں  بلدیاتی انتخابات پر آج فیصلہ پنجاب سے متعلق آج سماعت

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جوآج بدھ کو سنایا جائے گا جبکہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات بارے کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔۔۔

 جس کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے ۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ مشیر قانون خیبرپختونخوا امیر جاوید نے بدامنی اور ایمرجنسی کے نفاذ کی وجہ سے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 11 اکتوبر کو صوبہ کے مختلف اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ، بعض علاقوں میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج بھی تعینات ہے ، 12 اضلاع میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، صوبہ میں گورنر راج نافذ ہے۔

وزرا موجود نہیں، حالات کے مطابق معاملات درست کرنے کیلئے وقت درکار ہے ، اٹارنی جنرل اور گورنر سے مشاورت کیلئے وقت دیا جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا انتخابات کا انعقاد نہ کرانے کی یہی وجہ ہے ؟ 16 اضلاع میں حد بندی مکمل ہونے کے باوجود انتخابات کا انعقاد کیوں نہیں ہو سکتا۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکم جاری کیا جائے گا، گورنر راج یا ایمرجنسی کے باوجود بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی سیٹ اپ کی کامیابی ہو گی۔ اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایمرجنسی حتیٰ کے جنگ کے دوران بھی انتخابات کا انعقاد ممکن ہے ، اس حوالے سے عالمی مثالیں موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران بلدیاتی انتخابات کرانے پر قانونی پابندی نہیں، امن و امان کی صورتحال الگ معاملہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...