پرائیویٹ حج سکیم بکنگ کا عمل تیز ،صرف 15ہزار نشستیں باقی

پرائیویٹ حج سکیم بکنگ کا عمل  تیز ،صرف 15ہزار نشستیں باقی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سرکاری حج سکیم کے تحت بکنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد پرائیویٹ حج سکیم میں بکنگ کے عمل میں تیزی آ گئی ،پرائیویٹ حج سکیم کے تحت اب تک 80 فیصد نشستوں کی بکنگ مکمل ہو چکی۔۔۔

 تقریباً 15 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں ،ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین حج نے واجبات کی مد میں مجموعی طور پر 57 ارب 50 کروڑ روپے جمع کر ا د ئیے ، ان میں سے 30 ارب روپے ون لنک پی ایس آئی ڈی( PSID )اور بینک کارڈ کے ذریعے جبکہ 27 ارب 50 کروڑ مینول بینک چالان کے ذریعے جمع کرائے گئے ہیں ،ترجمان نے واضح کیا کہ تمام پرائیویٹ حج پیکیجز میں عازمین حج کے لئے قربانی کے اخراجات پہلے سے شامل ہیں جن کی مالیت 55 ہزار روپے ہے ،ترجمان نے واضح کیا کہ حج واجبات کی ادائیگی صرف سرکاری حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے کی جائے ، عازمین حج کسی بھی فرد یا کمپنی کو براہ راست رقم ادا کرنے سے گریز کریں، کیونکہ ایسے کسی بھی لین دین کی صورت میں وزارت مذہبی امور ذمہ دار نہیں ہوگی۔وزارت نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرائیویٹ حج کی بکنگ اور واجبات کی ادائیگی 20 نومبر سے قبل مقررہ ڈیجیٹل ذرائع سے کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...