سید محمد علی شاہ صدر پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا مقرر،بلاول نے عہدیداروں کی تقرریاں کر دیں
کراچی (اے پی پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کیلئے عہدیداروں کی تقرریوں کی منظوری دیدی، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سید محمد علی شاہ کو صدر مقرر کیا گیا۔۔۔
جبکہ ساجد حسین طوری اور امجد خان آفریدی کو سینئر نائب صدور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ڈاکٹر افسر الملک، محبوب اﷲ جان، رضا اﷲ چغر مٹی، عابداﷲ یوسفزئی اور شاکر اﷲ نائب صدور ہوں گے ،ملک سعید خان اور ملک محمد فاروق تنولی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مقرر کیا گیا ، ڈاکٹر حیدر علی کو سیکرٹری اطلاعات اور سلیم خان چترالی اور طاہر عباس کو ڈپٹی سیکرٹریز اطلاعات کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ فرزند علی وزیر کو سیکرٹری مالیات، حاجی وزیر زادہ کو سیکرٹری رابطہ، ابن امان کو ڈپٹی سیکرٹری رابطہ جبکہ ڈاکٹر عالم زیب کو سیکرٹری ریکارڈ و تقریبات مقرر کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments