خضدار :سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن،5 دہشت گرد ہلاک
کرخ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، اسلحہ ، گولہ بارود، دستی بم برآمد کرلئے ہلاک دہشتگرد ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے قافلے پر حملے میں ملوث ،ذرائع
کوئٹہ (کرائم رپورٹر)سکیورٹی فورسز کے خضدار کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ، دستی بم برآمد کرلیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد گزشتہ روز ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی پولیس کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا خضدار میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت امن دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائی کا نتیجہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments