قادیانی دینی قوتوں،اداروں میں تصادم سے ملک غیر مستحکم کر رہے:علما کرام

قادیانی  دینی  قوتوں،اداروں  میں  تصادم  سے  ملک  غیر  مستحکم  کر  رہے:علما  کرام

کسی کا باپ بھی ختم نبوت قوانین کو ختم نہیں کر سکتا:حافظ حمد اللہ،تحفظ ختم نبوت کے لیے کٹ مرنا سعادت : کیپٹن (ر) صفدر اسلام دشمن قوتیں نا کام ہو نگی :سراج الحق، لیاقت بلوچ ، ملکی سلامتی کیلئے اتحاد ضروری:طاہر اشرفی،ختم نبوت کانفرنس اختتام پذیر

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہونے والی 45ویں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔مقررین نے کہا بیرونی سفارت خانوں اور ان کی راہداریوں میں قادیانیوں کو نوازنا ، قادیانیوں کے متعلق آئینی ترامیم ، عدالتی فیصلوں اور دو قومی نظریہ سے غداری اور ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔بیوروکریسی میں چھپے ہوئے قادیانی دینی قوتوں اور جمہوری اداروں میں تصادم کی صورت حال پیدا کر کے ملک کونظریاتی و معاشی تباہی سے غیر مستحکم کررہے ہیں۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات کی روشنی میں ارتداد کی شرعی سزا کے اجرا اور نفاذ کا اعلان کیا جائے ۔ مفتی محمد تقی عثمانی ، حافظ حمداﷲ نے کہا منکرین ختم نبوت کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے جب تک جمعیت کی سیاست اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت زندہ ہے کسی کا باپ بھی اسلامی دفعات اور ختم نبوت کے متعلق قوانین کو ختم نہیں کر سکتا۔

کیپٹن (ر)صفدر نے کہا حضور کی شفاعت کے حصول کے لیے تحفظ ختم نبوت کے لیے کٹ مرنا سعادت ہے ۔ مولانا زبیر اشرف عثمانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، سید ضیاء اﷲ شاہ بخاری نے کہا کہ قیامت تک ختم نبوت کا سلسلہ چلتا رہے گا ۔جماعت اسلامی کے سراج الحق نے کہا کہ قادیانی فتنہ کے خلاف ہمیں ہمہ قسم کا جہاد اور جد وجہد کو جاری رکھنا ہو گا ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں عقیدہ ختم نبوت کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کررہی ہیں ، طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ختم نبوت کے سب سے پہلے چوکیدار اور سپہ سالار حضرت ابوبکر صدیق ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ ختم نبوت کے لیے ہر ایک دروازے پر دستک دیں، مولانا اﷲ وسایا نے کہا پاکستان میں مدارس و مساجد کی سا لمیت پر حرف نہیں آنے دیں گے ،مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو کم از کم اپنی فیملیزکے تمام افراد کو ختم نبوت پر ایک آیت اور ایک حدیث زبانی یاد کرانی چا ہیے ، مولانا قاری اکرام الحق ، مولانا نور محمد ہزاروی نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر نماز روزہ اور دیگر عبادات بے سود ہیں۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ اس امت کے علما قرآن و سنت کے وارث ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...