خیبرپختونخوا میں دہشتگردی،3اہلکار شہید، 2حملہ آور ہلاک

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی،3اہلکار شہید، 2حملہ آور ہلاک

باجوڑ میں مقابلہ کرتے پولیس اہلکار کی شہادت ،بنوں میں سی ٹی ڈی اہلکار شہید لکی مروت میں کانسٹیبل کو نشانہ بنا یا گیا، تعاقب کے بعد 2دہشتگرد ہلاک کردئیے

پشاور(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)لکی مروت ،باجوڑ ،بنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں 3 پولیس اہلکار شہید جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک ہوگئے ،بتایا گیا کہ ضلع باجوڑ میں تھانہ برنگ کی حدود میں قائم سیلئی پٹی پولیس پوسٹ پر رات گئے  نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملے کے دوران پولیس اہلکار خائستہ مین سید نے جوانمردی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، تاہم شدید فائرنگ کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے ۔دوسری جانب ضلع لکی مروت کے علاقے شہبازخیل میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔ اس دوران پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔بنوں میں برماشل چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکارشہید ہو گیا، صدیق زمان شمالی وزیرستان سی ٹی ڈی میں تعینات تھے اور چھٹی پرگھرآئے تھے ۔فائرنگ کے واقعات کے بعد متعلقہ علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ، جبکہ واقعات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...