ملک کے 97منتخب اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
پولیو کا خاتمہ قومی ترجیح ،کوئی بچہ ویکسینیشن سے محروم نہیں رہنا چاہیے ،وزیر صحت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے گزشتہ روز ملک بھر کے 97منتخب ہائی رسک اضلاع میں 2سے 8نومبر تک جاری رہنے والی ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ مصطفی کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے انسدادِ پولیو میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر سال 2026 کی تیسری ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغازکیا ۔انہوں نے کہا پولیو کا خاتمہ قومی ترجیح ہے اور ہم ملک بھر میں پولیو وائرس کی منتقلی مکمل طور پر روکنے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ ویکسینیشن کے عمل میں کوئی بچہ محروم نہیں رہنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments