کلر سیداں :غیرت کے نام پر تہرے قتل کیس میں 5ملزموں کو سزائے موت

 کلر سیداں :غیرت کے نام پر تہرے قتل کیس میں 5ملزموں کو سزائے موت

راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے تھانہ کلر سیداں کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ نامزد ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی ۔

 عدالت نے مقتو لین کے ورثا کو فی کس دو لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ مقدمے کی دیگر دفعات کے تحت اضافی قید اور جرمانے کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔پولیس نے 4 جولائی 2023ء میں کاشف، احسن، آصف، اسماعیل اور یاسر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ پانچوں ملزموں نے غیرت کے نام پر ایک خاتون سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...