وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کا کوٹہ پورا، 32ہزار 580ملازمین

وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کا کوٹہ پورا، 32ہزار 580ملازمین

مجموعی وفاقی ملازمین میں بلوچستان کا حصہ 6.04فیصد، مقررہ کوٹہ 6 فیصد ہے وفاقی سیکرٹریٹ میں بلوچستان نمائندگی 2.89، سول آرمڈ فورسز میں 7.01فیصد

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی محکموں میں بلوچستان کے ڈومیسائل کے حامل ملازمین کی تعداد 32ہزار580ہے جو مجموعی وفاقی ملازمین کا 6.04 فیصد بنتی ہے ۔ وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کا آئینی کوٹہ 6فیصد مقرر ہے جس کے مقابلے میں صوبے کی مجموعی نمائندگی مقررہ کوٹے سے قدرے زیادہ ہے تاہم مختلف وفاقی محکموں میں بلوچستان کے ملازمین کا تناسب مختلف ہے ۔دستیاب اعدادوشمار کے مطابق وفاقی سیکر ٹریٹ میں بلوچستان کے ڈومیسا ئل کے حامل ملازمین کی تعداد 379ہے جو مجموعی ملاز مین کا 2.89 فیصد بنتی ہے اور مقررہ کوٹے سے کم ہے ۔ وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں بلوچستان کے ملازمین کی تعداد 2 ہزار 112 ہے جو 3.40 فیصد بنتی ہے ۔وفاقی آئینی اداروں میں بلوچستان کے ملازمین کی تعداد 966 ہے جو مجموعی تعداد کا 10.41 فیصد ہے جبکہ سول آرمڈ فورسز میں صوبے کے ڈومیسائل کے حامل 16 ہزار 76 ملازمین تعینات ہیں جو 7.01 فیصد بنتے ہیں۔سول آرمڈ فورسز کے علاوہ دیگر ماتحت اور منسلک محکموں میں بلوچستان کے ملازمین کی تعداد 13 ہزار 47 ہے جو مجموعی ملازمین کا 5.80 فیصد بنتی ہے اور مقررہ کوٹے کے تقریباً برابر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...