پاک ترکیہ تعلقات کو خوشحالی میں تبدیل کرینگے :وزیراعظم
مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا ، دوستی مزید مضبوط ہوگی، تقریب سے خطاب جی بی ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس ، فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (اے پی پی،نامہ نگار )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مشترکہ منصوبوں اور خوشحالی میں تبدیل کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریہ ترکیہ کی 103 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سفارتخانے آمد پر ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم نے خطاب میں صدر رجب طیب ا ردوان، حکومت اور ترک عوام کو قومی دن کی مبارکباد دی ،وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ، انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ کی حمایت اہل پاکستان کے لیے حوصلے کا باعث بنی، دونوں ممالک کے درمیان سٹر ٹیجک تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں ۔تقریب میں وزیراعظم ، نائب وزیراعظم اور ترک سفیر نے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ، دریں اثنا وزیراعظم کی زیر صدارت جی بی میں ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز اور درکار فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments