الشیب بارڈربند ، وزارت مذہبی امورکی زائرین کو ایران کے راستے عراق نہ بھیجنے کی ہدایت
اسلام آباد( اپنے رپورٹر سے )وزارت مذہبی امور نے پاکستانی زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کو ہدایت کی ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان الشیب بارڈر 21 اکتوبر سے بند ہے اس لیے زائرین کو اس راستے سے عراق روانہ نہ کیا جائے ۔
زائرین کے لیے ایران سے عراق جانے کا واحد مجاز زمینی راستہ الشیب بارڈرہے جہاں سے آمدورفت کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے ۔ پاکستانی زائرین بغداد اور نجف کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے ذریعے عراق جا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments