سیکرٹری ہا ؤسنگ محمدمحمودتبدیل،احسن منگی کو اضافی چارج تفویض

سیکرٹری ہا ؤسنگ محمدمحمودتبدیل،احسن منگی کو اضافی چارج تفویض

ڈی جی ایف جی ای ایچ اے ظفر اقبال تبدیل ،گریڈ 18کے افسر سعد بن اسد کو معطل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی حکومت نے سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو تبدیل کر دیا ،گریڈ 21 کے افسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سابق ڈائریکٹر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی و پاکستان ایڈمنسٹریٹو کے گریڈ 18 کے افسر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سعد بن اسد کو 120دن کیلئے معطل کر دیا ہے جبکہ سپیشل سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار احسن علی منگی کو سیکرٹری ہاؤسنگ کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر)ظفر اقبال تبدیل کو تبدیل کرکے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...