جوڈیشل کمیشن فیصلے کیخلاف درخواست پر نئے بینچ کی تشکیل کاحکم

 جوڈیشل کمیشن فیصلے کیخلاف درخواست پر نئے بینچ کی تشکیل کاحکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 28اپریل 2026 کے فیصلے کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت کیلئے نئے بینچ کی تشکیل کیلئے ہدایت کردی۔

گزشتہ روز وکیل درخواستگزار یاور گردیزی نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت درخواست دائر کی گئی،وکیل درخواست گزار نے جوڈیشل کمیشن کے 28 اپریل 2026 کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا جوڈیشل کمیشن نے قرار دیا تھا کہ تبادلے سے خالی ہونے والی نشست کو ابتدائی تعیناتی کے لیے خالی اسامی نہیں سمجھا جائے گا،جوڈیشل کمیشن کا یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 4، 25، 175 اے اور 193 کے منافی اور کالعدم ہے ،29 اپریل 2026 کے تبادلوں کے بعد خالی ہونے والی 3 اسامیوں کو آرٹیکل 175 اے (8)کے تحت خالی اسامیاں قرار دیا جائے ،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کسی دوسرے بینچ میں مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جس جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواست ہے اسکا میں بھی ممبر ہوں ،بہتر ہوگا یہ درخواست کسی اور بینچ میں بھیج دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...