مولانا کی تقریر میں بعض الفاظ نہ ہوتے تو بہتر تھا :بیرسٹر گوہر

مولانا کی تقریر میں بعض الفاظ نہ ہوتے تو بہتر تھا :بیرسٹر گوہر

جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے :گفتگو فاروق ایچ نائیک نے کہا ایمرجنسی میں کمیٹی بنانا غیر آئینی ہے :اسد قیصر

اسلام آباد (این این آئی،آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب کی تقریر میں بعض الفاظ ادا نہ ہوتے  تو بہتر تھا، ان کی تقریر کے جواب میں جس طرح حملے کئے گئے وہ بھی نامناسب ہیں،سیاسی قیادت اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی انتشار کا پوری قوم مل کر مقابلہ کرتی ہے ،ملک میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے سیاسی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، ملک میں تناؤ بہت حد تک پہنچ چکا ، کشیدگی مزید نہیں بڑھنی چاہیے ،ہم ریڈ لائن کراس کرنے والے نہیں، ہمارا موقف ہے پاکستان پہلے اور ریاست پہلے ۔ دریں اثناء پی ٹی آئی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے کہا فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ ایمرجنسی میں کمیٹی بنانا غیر آئینی ہے ، کیا پیپلز پارٹی اس کے خلاف کوئی قرارداد لائے گی،عمران کی بہنوں کو رہا کیا جائے ، ارباب شیر علی کے ساتھ ہونے والا واقعہ بہت تشویشناک ہے ، ہمارے رہنما کہاں ہیں اور انہیں کس قانون کے تحت رکھا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، مجھے اس بات کا شدید گلہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...