مولانا کو جواب مل گیا، اب خاموشی، کچھ نہیں ہوگا : سیٹھی

 مولانا کو جواب مل گیا، اب خاموشی، کچھ نہیں ہوگا : سیٹھی

عمارت سیل ہوگی نہ مسماراور گرفتاری بھی نہیں ہوگی،یہ سب گیم پلان ہے پی پی ،ن لیگ کیوں خاموش؟نوکری کرنا انکی مجبوری:آج کی بات سیٹھی کیساتھ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے باتیں کرکے اسٹیبلشمنٹ کو ناراض کیا، حکومت کے خلاف کوئی بات نہیں کی،اب کون اس کے جواب میں کھڑا ہوا ہے ؟۔ پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ خواجہ آصف ڈیفنس منسٹر ہیں، ڈیفنس منسٹر ی حکومت کے پاس نہیں،ظاہر ہے سیکرٹری صاحب کو حکم آیا ہوگا کہ منسٹر کوکہیں ذرا بولیں، منسٹر نے بولا ہوگا جی حضور،اور جوحکم آیابول دیا، خواجہ آصف نے بولنے سے پہلے اپنی پارٹی سے بھی نہیں پوچھا ہوگا،اس کے بعد محسن نقوی بولے ،انہوں نے بھی اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف اختیار کیا ، اسکے بعد اس کا اسسٹنٹ طلال ہے ،طلال بھی محسن نقوی کی بات مانتا ہے ،کسی اور کی نہیں ،طلال آج محسن نقوی کی بات نہیں مانتا تووہ فارغ ہوجائیگا ،وہ وزیر اعظم سے بھی نہیں پوچھیں گے ،جن کو مولا نے اٹیک کیا ہے، انکے مہرے چل پڑے ہیں،سوال یہ ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیوں خاموش ہے ؟، ایک طرف ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو حکم کی تعمیل کرنی پڑتی ہے کیونکہ ان کی سیاسی پوزیشن اس قدر کمزور ہے ،انہیں اسٹیبلشمنٹ کاحکم ماننا پڑتا ہے، یہ دونوں جماعتیں دل کے اندر یہ سوچ رکھتی ہیں کہ کاش ہماری سویلین سپرمیسی ہوتی، کاش ہم جو چاہتے کرلیتے، کاش ہم اس قسم کی نوکری نہ کرتے ، مگر نوکری کرنا مجبوری ہے، اگر یہ نوکری نہ کرتے تو یہ اقتدار میں نہ ہوتے ، یہ انکی مجبوری ہے ،اس لئے جب ضرورت پڑتی ہے تو یہ بول پڑتے ہیں،یہ دل سے خوش ہوئے ہونگے کہ مولانا نے درست کہا ہے ،کیونکہ ہم تو بات ایسی نہیں کرسکتے ،اسی طرح اب بھی کچھ نہیں ہوگا،نہ عمارت سیل کریں گے نہ ہی گرائیں گے ،گرفتاری بھی نہیں ہوگی،یہ گیم پلان ہے ،جب کوئی تلخی ہوجائے تو فائلیں تو پہلے سے تیار ہوتی ہیں،یہ فائلیں ہراک کے خلاف تیار ہوتی ہیں، پہلے بھی مولانا کو نیب کے نوٹس آئے تھے ،کارروائی نہیں ہوئی تھی،اب بھی کوئی کارروائی نہیں ہوگی، اس سے مولانا پریشر میں نہیں آئیں گے ،اب مولانا بھی خاموش ہوجائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...