راولاکوٹ دھر نا: سڑکیں بند،نظام زندگی مفلوج، شہری سراپا احتجاج

راولاکوٹ دھر نا: سڑکیں بند،نظام زندگی مفلوج، شہری سراپا احتجاج

کاروباری سرگرمیاں متاثر، تعلیمی ادارے بند، میڈیکل امتحانات منسوخ ،طلبہ میں تشویش اشیا کی فراہمی متاثر ، سڑکیں کھول کر معمولات زندگی بحال کرائے جائیں:شہر یوں کا مطالبہ

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں دھرنے اور سڑکوں کی مسلسل بندش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہونے پر شہریوں نے احتجاج کرنے والے عناصر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،میرپور، مظفرآباد، کوٹلی، بھمبر، نیلم اور دیگر علاقوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش نے مقامی آبادی کو محصور کر کے رکھ دیا ، جس کے باعث عوام کو روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کے مطابق دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے باعث لوگ اپنے ہی علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں ، خوف اور راستوں کی بندش کے باعث تاجر دکانیں کھولنے سے بھی قاصر ہیں ، شہریوں نے کہا کہ احتجاج اور راستوں کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ، تعلیمی نظام معطل ہو کر رہ گیا ، وکلا کو عدالتوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ آمدورفت محدود ہونے کے باعث اشیائے خورونوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے ،عوامی حلقوں نے تعلیمی اداروں کی بندش اور میڈیکل کے امتحانات منسوخ ہونے کے باعث طلبہ کو پہنچنے والے نقصان پر بھی تشویش کا اظہار کیا ،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سڑکیں کھو ل کر معمولاتِ زندگی بحال کئے جائیں تاکہ شہری کاروبار، تعلیم اور روزگار کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...