لکی مروت جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ ،ایک جاں بحق، 2 زخمی

لکی مروت جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ ،ایک جاں بحق، 2 زخمی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)لکی مروت کے جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات جاوید خان ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے دروازے کے سامنے پیش آیا، پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق شخص قتل کے مقدمے میں گرفتارتھا اورپیشی کے لیے عدالت لایاگیا تھا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...