پشاور ادویات سکینڈل ،گرفتار ملزم 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 پشاور ادویات سکینڈل ،گرفتار ملزم  7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پشاور(این این آئی)محکمہ صحت ادویات سکینڈل میں گرفتار ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا،عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم پر جعلی دستاویزات کے ذریعے ایم سی سی میں کوالیفائی کرنے اور سابق ڈی جی ہیلتھ سروسز سے ملی بھگت کا بھی الزام ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کی فرم کو تیس ملین روپے کے پانچ پرچیز آرڈرز جاری کیے گئے تھے ، تاہم پوری رقم وصول کرنے کے باوجود ملزم نے 69 اعشاریہ تین سات ملین روپے کا سامان فراہم نہیں کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...