پختونخوا کی سرکاری جامعات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وی سی کانفرنس
مشترکہ حکمت عملی پر زور، ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے مشاورت ناگزیر :عامر عبداللہ منشیات کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ضروری، ممبر ایڈوائزری کونسل تعلیم
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کو درپیش تعلیمی، انتظامی اور مالیاتی مسائل کے حل اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے پشاور میں وائس چانسلرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعات کے مالی استحکام، تعلیمی معیار میں بہتری، تحقیق کے فروغ اور انتظامی امور کو مؤثر بنانے سے متعلق مختلف معاملات زیرغور آئے، کانفرنس میں ممبر ایڈوائزری کونسل برائے تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر عبداللہ نے کہا کہ سرکاری جامعات کو درپیش مسائل کے حل، منشیات کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ضروری، ادارہ جاتی اصلاحات اور مالی استحکام کے لیے اجتماعی مشاورت ناگزیر ہے ،تعلیمی اداروں میں صحت مند اور سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments