جی بی سولر منصو بہ:نان سولر ورکس کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات لینے کا فیصلہ
پی پی آئی بی نے قومی،بین الاقوامی کنسلٹنگ فرموں سے دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلیں نان سولر ورکس کے معیار کی جانچ کیلئے اہل ادارے 30نومبر تک درخواستیں جمع کرواسکیں گے
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی وزارت توانائی کے ادارے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے ڈسٹری بیوٹڈ فوٹو وولٹیک سولر پاور پلانٹس کے نان سولر ورکس کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن (TPV) کے لیے کنسلٹنگ فرموں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اہل ملکی اور بین الاقوامی کنسلٹنگ فرموں سے اظہارِ دلچسپی (EOI) کی درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
ادارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد منصوبے کے معیار کو یقینی بنانا اور تجربہ کار کنسلٹنٹس کو شارٹ لسٹ کرنا ہے ۔ شارٹ لسٹ ہونے والی فرموں کو بعد ازاں باقاعدہ تجاویز (RFP) جمع کروانے کے لیے مدعو کیا جائے گاجس کے بعد کامیاب فرم کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔مقررہ ضوابط کے تحت ملکی اور غیر ملکی ادارے پری کوالیفکیشن کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اہل اور خواہشمند فرمیں اپنی درخواستیں 30 نومبر تک ای پڈز سسٹم کے ذریعے جمع کرواسکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments