مغوی پرنس آغا محمد خان احمد زئی محافظوں سمیت بازیاب

مغوی پرنس آغا محمد خان احمد زئی  محافظوں سمیت بازیاب

قلات (نامہ نگار) خان آف قلات کے فرزندو لی عہد پرنس آغا محمد خان احمد زئی بلوچ بخیر و عافیت بازیاب ہوکر شاہی محل قلات پہنچ گئے۔

خان آف قلات میر سلیمان داؤد جان احمد زئی کے فرزند ولی عہد پرنس آغا محمد خان احمد زئی بلوچ اپنے تین محافظوں سمیت بحفاظت بازیاب ہوکر شاہی محل قلات پہنچے۔ شاہی محل کے باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چند روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے پرنس محمد خان احمد زئی بلوچ اپنے تین محافظوں سمیت خضدار سے قلات آتے ہوئے راستے میں مبینہ طور پر اغوا ہوگئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...