دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر

 دنیا کے آلودہ ترین شہروں  میں لاہور کا پہلا نمبر

لاہور(آئی این پی)لاہور میں فضائی آلودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 253 ریکارڈ کیا گیا۔۔۔

 جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ برکی روڈ اور ملحقہ علاقے 520 اے کیو آئی کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ گلبرگ میں 457 اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس 392 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں شمال مغربی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...