کیپٹن (ر) صفدر کا عاصمہ جہانگیر بارے بیان شرمناک:سپریم کورٹ بار

کیپٹن (ر) صفدر کا عاصمہ جہانگیر بارے بیان شرمناک:سپریم کورٹ بار

عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد اور خواتین کے احترام پر حملہ برداشت نہیں کرینگے :ایگزیکٹو کمیٹی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور اس کی 28ویں ایگزیکٹو کمیٹی نے عاصمہ جہانگیر کے بارے میں حالیہ بیان پر شدید اظہارِ تشویش کیا ہے ۔سپریم کورٹ بار نے کہا کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کے عاصمہ جہانگیر سے متعلق بیانات قابلِ مذمت ہیں، سپریم کورٹ بار نے کہا کہ خواتین کے خلاف ایسے بیانات شرمناک اور ناقابلِ قبول ہیں، متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں۔ عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد اور خواتین کے احترام پر حملہ برداشت نہیں کریں گے ، پاکستان بار کونسل نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...