بلوچستان : روڈز منصوبوں کیلئے 12 ارب 29 کروڑ مختص
2025-26 میں 5 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ خرچ، تمام منصوبوں پر سو فیصد کام مکمل 2026-27 میں 183سڑکوں کیلئے 7ارب 20کروڑ مختص،بی ایس ڈی آئی
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) پروگرا م کے تحت صوبے میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس پروگرا م کا مقصد دور دراز علاقوں کو بہتر مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ انہیں ترقی کے مرکزی دھار ے سے منسلک کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مالی سال 2025-26 اور 2026-27کے دوران سڑکوں کے مختلف منصوبو ں کے لیے مجموعی طور پر 12ارب 29کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مالی سال 2025-26 کے دوران بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبوں پر 5ارب 8کروڑ 90لاکھ روپے خرچ کیے گئے اور ان تمام منصوبوں پر سو فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ مالی سال 2026-27 کے دوران بلوچستان کے 41 اضلاع میں 183 سڑکوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کے لیے 7 ارب 20 کروڑ 44 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments