پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کے مزید 23کارکنوں کی رہائی کا حکم
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی کے مزید 23 کارکنوں کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس انعام اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اکبر شیر، شہزاد، رضااللہ، ثاقب، احسان اللہ اور مومن خان سمیت 23 درخواست گزاروں کی گرفتاری کے خلاف دائر رٹ درخواستوں پر سماعت کی ۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق گزشتہ سماعت پر ڈپٹی کمشنر مردان کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی گئی تھی تاہم تاحال رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے مقدمات میں درخواست گزاروں کو ریلیف دیا جاچکا ، لہٰذا ان 23 کارکنوں کو بھی عبوری ریلیف فراہم کرتے ہوئے ہر درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments