تحریک انصاف کا انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ بننے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ بننے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد فیصلہ،قائمہ کمیٹیوں سے استعفے برقرار پی ٹی آئی جلد انتخابی اصلاحات کمیٹی کیلئے 5 ارکان کے ناموں کا باضابطہ اعلان کریگی

اسلام آباد(وقار علی سید)تحریک انصاف نے پارلیمانی سیاست میں جزوی واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کر دی تاہم قائمہ کمیٹیوں سے استعفے برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز اور قومی اسمبلی کے تین ارکان انتخابی اصلاحات کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن ریفارمز کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ اپوزیشن چیمبر سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر وقار مہدی اور ندیم افضل چن شامل تھے جنہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی پیغام قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کو پہنچایا۔ملاقات میں سینیٹر بیرسٹر علی ظفر، سینیٹر نور الحق قادری اور ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلد انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لیے اپنے پانچ ارکان کے ناموں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...