بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق طبی معائنہ کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی، اس موقع پردونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
خصوصی طبی ٹیم میں پمز ہسپتال کے ڈاکٹر محمد علی ،ڈاکٹر محمد عارف اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود تھا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ اور کچھ ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔ خصوصی ٹیم طبی معائنہ مکمل کیے جانے کے بعد جیل سے واپس روانہ ہوگئی اوربانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو الگ الگ بلاک منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments