ایل پی جی 14روپے 73 پیسے فی کلو مہنگی ، شہری پریشان

ایل پی جی 14روپے 73 پیسے  فی کلو مہنگی ، شہری پریشان

لاہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور سرکاری نرخوں کے بجائے من مانے داموں فروخت نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔۔۔

 سرکاری قیمت میں فی کلو 14 روپے 73 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 294 روپے ہو گئی ،گھریلو سلنڈر کی قیمت 173 روپے 86 پیسے بڑھنے سے سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 470 روپے 9 پیسے ہو گئی،تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 550 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔گھریلو صارفین کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور دکانداروں کی جانب سے مقررہ نرخوں کی مبینہ خلاف ورزی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمت اور مارکیٹ میں وصول کیے جانے والے نرخوں میں نمایاں فرق ہے ، جس کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ صارفین نے شکایت کی کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں کے اعلانات تو کیے جاتے ہیں لیکن مارکیٹ میں ان پر عمل درآمد یقینی نہیں بنایا جاتا، جس سے ناجائز منافع خور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ایل پی جی فروخت کرنے والی دکانوں کی باقاعدہ چیکنگ کریں، سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...