حکومت کو پالیسی ، انتظامی فیصلے کرنے کا اختیار حاصل : ہائیکورٹ

حکومت کو پالیسی ، انتظامی فیصلے کرنے کا اختیار حاصل : ہائیکورٹ

درخواست گزار کمپنی پی پی آر اے قوانین کی خلاف ورزی ثابت نہ کر سکی:جسٹس خالد پنجاب میں 24 نئی سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کیخلاف دائر آئینی درخواست مسترد

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں 24 سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کے خلاف دائر آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پنجاب حکومت کو عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے انتظامات تبدیل کرنے کا اختیار حاصل ہے ،تکنیکی،  مالی اور پالیسی معاملات میں مداخلت کرنا ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،درخواست گزار نئی خریداری کے عمل میں پی پی آر اے قوانین کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے ایسٹرن میڈیکل ٹیکنالوجی سروسز کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...