ٹیلی سرجری کے ذریعے روبوٹک گال بلیڈر آپریشن کا پہلا کامیاب تجربہ
اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد میں ٹیلی سرجری کے ذریعے روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے پہلی بار پتے کی سرجری (کولیسسٹیکٹومی) انجام دی گئی۔۔۔
جو پاکستان کے شعب صحت میں روبوٹک ٹیکنالوجی اور حقیقی وقت میں رابطے کے استعمال کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (ایس زیڈ اے بی ایم یو)کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید تنصیر اصغر اور روبوٹک سرجن نے گندھارا ہیریٹیج اینڈ کلچر سینٹر میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس آن فیوچر آف ہیلتھ کیئر (ایف ایچ سی سی 2026) میں موجود رہتے ہوئے روبوٹک سرجری کنسول کے ذریعے آپریشن کیا جبکہ مریض کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں موجود تھا، جہاں طبی عملے کی ٹیم کی موجودگی میں جراحی کا عمل مکمل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments