پٹرولیم لیوی ، حکومت سے حتمی مذاکرات 3 نومبر کو : جماعت اسلامی
وزرا نے رابطہ کرکے مذاکرات کی تاریخ ،انتظامات سے آگاہ کیا :لیاقت بلوچ حکومت کو عوام کو ریلیف دینا ہوگا بصورت دیگر لانگ مارچ کرینگے :بیان
لاہور (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے بتدریج خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی میں حتمی مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے ،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واٹس ایپ پر رابطہ کرکے مذاکرات کیلئے 3 نومبر کی تاریخ سے ، وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس کے انتظامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو عوام کو ریلیف دینا ہوگا، بصورت دیگر جماعت اسلامی ملتان سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments