محسن نقوی کی بات بالکل درست ، سسٹم تباہ ہوچکا : ندیم افضل
ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت موجود،آئیڈیل جمہوریت نہیں :پی پی رہنما بلوچستان ،پختونخوا میں سفر نہیں کرسکتا ، کیسے کہوں امن وامان ٹھیک :انٹرویو
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے کہاہے کہ محسن نقوی کی بات بالکل درست ہے کہ سسٹم تباہ ہوچکا ، اس کو ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے ، بلوچستان میں دن کے وقت اور پختونخوا میں رات کو سفر نہیں کرسکتا ، پھر کیسے کہوں امن وامان کی صورتحال ٹھیک ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان ساری باتوں کے باوجود کیا ہم نے جمہوریت کو چلانا ہے یا نہیں، مشرف وردی میں بیٹھا تھا پیپلزپارٹی نے تب بھی میدان نہیں چھوڑا تھا،ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت موجود ہے لیکن آئیڈیل جمہوریت نہیں ،نظام عدل، الیکشن کمیشن ، گورننس بالکل خراب ہے ، سسٹم تباہ ہوگیا ،چاہتے ہیں الیکشن کمیشن پر جو سوالات اٹھتے ہیں اس کا سدباب ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے بیوروکریسی کے نظام کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ، بیوروکریسی کا نظام اس ملک کو گورا دے کر گیا ، مشینری انجن جس نے حکومت اور ریاست کو چلانا ہے ، وہ سسٹم تباہ ہوچکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments