پختونخوا حکومت کا صوبے کی مختلف ٹی ایم ایزکیلئے فنڈز کا اجرا
محکمہ خزانہ پختونخوا نے ٹی ایم ایز کے لیے 1 ارب 58 کروڑ روپے منظور کر لیے
پشاور(این این آئی)پختونخوا حکومت نے صوبے کی مختلف ٹی ایم ایز کے لیے فنڈز کا اجرا کر دیا، تحصیل میونسپل انتظامیہ کے لیے ایک ارب اٹھاون کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے مالی سال چھبیس تا ستائیس کے دوران فنڈز کی ری ایپروپریشن کی منظوری دے دی،اعلامیے کے مطابق ٹی ایم اے پشاور سٹی کے لیے سب سے زیادہ بیس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ایم اے کوہاٹ، لکی مروت، مانسہرہ، پہاڑپور اور ٹانک کے لیے چار چار کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، مردان، تخت بھائی، سرائے نورنگ کے لیے بھی فنڈز جاری کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments