قدرتی آفات کیساتھ خلائی ٹیکنالوجی سے نمٹنا ہوگا : یو این کانفرنس

 قدرتی آفات کیساتھ خلائی   ٹیکنالوجی سے نمٹنا ہوگا : یو این کانفرنس

پانچ روزہ کانفرنس میں 22 ممالک کے مندوبین سمیت 250 سے زائد شرکا کی شرکت پاکستان کو آفات سے نمٹنے کیلئے ردعمل کے بجائے پیشگی تیاری کرنا ہوگی، مصدق ملک

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ،اے پی پی)سپارکو کے زیر اہتمام پانچ روزہ پاک ،اقوام متحدہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ،کانفرنس میں 22ممالک کے مندوبین سمیت 250سے زائد شرکا نے شرکت کی ، سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کے دوران خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے پر زور دیا گیا جبکہ قبل از وقت انتباہی نظام کو مزید موثر بنانے کی سفارش بھی کی گئی، کانفرنس میں 17سیشنز ہوئے اور 67تکنیکی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں ،وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے پاک۔ اقوام متحدہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور خصوصی خطاب میں کہا کہ پاکستان کو آفات سے نمٹنے کے لیے ردعمل کے بجائے پیشگی تیاری پر توجہ دینا ہوگی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ سیٹلائٹ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی سے آفات کی پیشگی نشاندہی ممکن ہے ،انتباہ ایسا ہونا چاہیے جو متاثرہ مقام اور آبادی کی واضح نشاندہی کرے ، سائنسی معلومات کو بروقت فیصلوں اور عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ناگزیر ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلابی علاقوں اور تجاوزات کی سیٹلائٹ کے ذریعے مسلسل نگرانی ضروری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...